Posts

Showing posts from August, 2021

Nauha Bibi Sakina (sa) || Aaye Ho To Humrah Mujhe Le Chalo Baba || Lyrics ||

                (نوحہ) بابا سے یہی خواب میں کہتی ہے سکینہؐ  آئے ہو تو ہمراہ مجھے لے چلو بابا اب سہ نہیں پاؤنگی میں زندان کی ایذہ آئے ہو تو ہمراہ مجھے لے چلو بابا عاشور کو جِس وقت ہوئی تم سے جدائی میں جاگتی رہتی ہوں مجھے نیند نہ آئی میں ڈھونڈتی تھی پر نہ ملا آپ کا سینہ  آئے ہو تو ہمراہ مجھے لے چلو بابا بابا تمہیں معلوم ہے کیا حال ہوا ہے  رُخسار طمانچوں سے مرا لال ہوا ہے  اب اور ستم سہ نہیں پائے گی حزینہ آئے ہو تو ہمراہ مجھے لے چلو بابا بُندے میرے چھینے تو ہوا کان بھی زخمی چادر بھی چھِنی ہم کو بنایا گیا قیدی بابا میرے یہ اہل جفا کا ہے طریقہ  آئے ہو تو ہمراہ مجھے لے چلو بابا بابا کی چہیتی ہے سکینہؐ یہی کہ کر تنہا مجھے باندھا گیا ہے پُشتِ شُتُر پر یہ دیکھ لو بابا کہ میرا زخمی ہے سینہ  آئے ہو تو ہمراہ مجھے لے چلو بابا تاریکئے زنداں میں گُھٹن ہوتی ہے بابا پیاسی ہوں ابھی دل میں چُبھن ہوتی ہے بابا مر جائے گی اب جی نہیں پائے گی سکینہؐ  آئے ہو تو ہمراہ مجھے لے چلو بابا سِن چار برس اِتنے مصائب ہیں اُٹھائے کوئی نہیں اپنا جو...