Posts

Showing posts from October, 2021

Nauha Imam Hasan Aksari (as) | Salam Hasan Askari (as)

*ایامِ عزا کا آخری دن شہادتِ امامِ حسن عسکریؑ تاریخی نوحہ* قبر میں ہائے روتیں ہیں زہرا  کرکے ماتم حسن عسکریؑ کا دو امام زمانہ کو پرسہ  کرکے ماتم حسن عسکریؑ کا زہر کیسا لعیں نے دیا ہے  ٹکڑے ٹکڑے کلیجہ ہوا ہے  ہے امام زماں کا یہ نالہ  کرکے ماتم حسن عسکریؑ کا اے عزادارو فرش عزا پر  مرثیہ رنج و غم کا سناکر  رو رہے ہیں امام زمانہ  کرکے ماتم حسن عسکریؑ کا مومنوں چاک کر لو گریباں  جارہا ہے ہمارا نگہباں  گھر میں احمؐد کے ہوتا ہے گریہ  کرکے ماتم حسن عسکریؑ کا رو رہے ہیں لحد میں پیمبرؐ  پیٹتے ہیں علیؑ سینہ و سر  فاطمؐہ پڑھ رہی ہیں یہ نوحہ  کرکے ماتم حسن عسکریؑ کا فرشِ غم عسکریؑ کا بچھاٶ  اشک آنکھوں سے اپنے بہاٶ  آج مہدی کو دینا ہے پرسہ  کرکے ماتم حسن عسکریؑ کا ہو بیاں کیسے مولاؑ کی غربت  گزری مہدی پہ تازہ قیامت  لب پہ نرجس کے ہے بس یہ نوحہ  کرکے ماتم حسن عسکریؑ کا الوداع کہہ کے مولؑا کو پیکر  دل بہت رویا سینے کے اندر سوگ مولؑا کا ہم نے بڑھایا  کرکے ماتم حسن عسکریؑ کا (پیکرجلالپوری) .........