Posts

Showing posts from June, 2023

Kya Haseen Yeh Rabt Hai Tanveer Se Tanveer Ka

مصرع طرع، کیا حسیں یہ ربط ہے تنویر سے تنویر کا  ۲۴/۶/۲۰۲۳/ 🌹🌹🌹🌹🌹۷۸۶🌹🌹🌹🌹🌹 میں نے جب لکھا قصیدہ صاحب تطہیر کا آٸتیں  لینے  لگیں  بوسہ   مری  تحریر  کا کوٸ پیمانہ نہیں ہے دہر میں اے سیدہ وہ جو اندازہ  لگاۓ  آپ کی توقیر  کا عقدِ زہرا و علی ہے دوستو مل کر لگاٶ   ایک نعرہ حیدری کا اور اک تکبیر کا کہ رہا ہے وجد میں یہ سورہ ٕ رحمان بھی آ  گیا  موقع  مری   آیات   کی   تفسیر  کا دو سمندر نور کے خالق نے یک جا  کر دیۓ "کیا حسیں یہ ربط ہے تنویر سے تنویر کا" دہر پر  جلوہ  یونہی چھایا رہیگا حشر تک لو لو و مرجان  کی بکھری  ہوٸ  تنویر  کا وارث  شیر خدا  آۓ گا جس دم  غیب سے پھر جہاں دیکھیگا جوہرحیدری شمشیر کا شیخ جی کہتے ہو خود کو تم پیمبر کا غلام بغض بھی رکھتے ہو دل میں شبر و شبیرکا ہنس رہے ہیں آج میرے گریہ و ماتم پہ جو وہ سبھی ماتم کرینگے حشر میں تقدیر کا چاہے کر لو سیکڑو حج اپنے کاندھو پر لیۓ  حق ادا ہو ہی نہیں سکتا ہے ماں ک...