Nauha Bibi Fatima Zahra (sa) : Haye Tanha Ali (as) Ho Gaye
نوحہ در حال بی بی فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) (نوحہ) گونجی جبریل ؑ کی یہ صدا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے ہو گئی رحلتِ فاطمہؐ : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے کتنی جلدی ہی بعدِ رسولؐ دے گئیں اپنا غم بھی بتولؐ باپ سے جا ملیں سیدہؐ : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے اپنے بچوں سے منھ موڑ کر موت سے رشتے کو جوڑ کر چل بسیں سوئے دارِ بقا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے رو رہے ہیں حسینؑ و حسنؑ کیسے بہلائیں خیبر شکن ساتھ بچوں سے ماں کا چھٹا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے سُن کے زینبؐ کے دل سوز بین قلب کلثوم کو تھا نہ چین بیٹیوں سے ہوئی ماں جدا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے روتے روتے ہی بنت نبیؐ آہ دنیا سے ہی چل بسی باپ کا غم تھا کتنا سوا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے زندہ بعدِ شہِ مرسلیںؐ صرف پنچانویں (95) دن رہیں آہ زہراؐ کو آئی قضا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے نہ رہی جب شریک حیات ہوگئی تنہا حیدرؑ کی ذات بے کسی پڑھتی ہے مرثیہ : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے آہ فضّہ کنیز بتولؐ سر پہ اپنے اڑاتی دُھول نوحہ پڑھتی ...