Nauha Bibi Fatima Zahra (sa) : Haye Tanha Ali (as) Ho Gaye
نوحہ در حال بی بی فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا)
(نوحہ)
گونجی جبریل ؑ کی یہ صدا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
ہو گئی رحلتِ فاطمہؐ : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
کتنی جلدی ہی بعدِ رسولؐ
دے گئیں اپنا غم بھی بتولؐ
باپ سے جا ملیں سیدہؐ : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
اپنے بچوں سے منھ موڑ کر
موت سے رشتے کو جوڑ کر
چل بسیں سوئے دارِ بقا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
رو رہے ہیں حسینؑ و حسنؑ
کیسے بہلائیں خیبر شکن
ساتھ بچوں سے ماں کا چھٹا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
سُن کے زینبؐ کے دل سوز بین
قلب کلثوم کو تھا نہ چین
بیٹیوں سے ہوئی ماں جدا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
روتے روتے ہی بنت نبیؐ
آہ دنیا سے ہی چل بسی
باپ کا غم تھا کتنا سوا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
زندہ بعدِ شہِ مرسلیںؐ
صرف پنچانویں (95) دن رہیں
آہ زہراؐ کو آئی قضا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
نہ رہی جب شریک حیات
ہوگئی تنہا حیدرؑ کی ذات
بے کسی پڑھتی ہے مرثیہ : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
آہ فضّہ کنیز بتولؐ
سر پہ اپنے اڑاتی دُھول
نوحہ پڑھتی ہے وہ غمزدہ : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
ہائے بعد شہِ انبیاء
فاطمہؐ بھی ہوئی اب جدا
کوئی غم خوار اب نہ رہا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
جلتا در جب شکم پر گرا
بطن میں قتل محسنؑ ہوا
قتل زہراؐ کا باعث بنا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
تھا قیامت کا مظہرسماں
کانپتے ہیں زمیں آسماں
دی جو جبریل نے یہ صدا : ہائے تنہا علیؑ ہو گئے
شاعر اہلبیت : جناب ماسٹر مظاہر حسین (مظہر کربلائی)
جلالپور امبیڈکرنگر یوپی پن کوڈ 224149
انڈیا
.............Zeya Abbas Haideri.............
YouTube Search On Zeya Jalalpuri
India
From Blogger iPhone client
Comments
Post a Comment