Manqabat Masooma e Qum
در مدح معصومہ انعام ہر اک گام ہے معصومۂ قم کا دنیا میں بڑا نام ہے معصومۂ قم کا تعلیم و تَعَلُّم کے حوالے سے جہاں میں فیضانِ کرم عام ہے معصومۂ قم کا ہاتھوں میں رہے پرچمِ سلطانِ خراساں پیغام سرِعام ہے معصومۂ قم کا قرطاس پہ روشن ہیں مثالِ یدِ بیضا مصرعے ہیں کہ الہام ہے معصومٔہ قم کا خوش رنگ مناظر ہیں اگر وادئ قم کے روضہ بھی دل آرام ہے معصومۂ قم کا جنت میں چلے جائیں گے یا فاطمہ کہہ کر شیعوں پہ یہ اکرام ہے معصومٔہ قم کا میدانِ شفاعت میں یہ جبریل کہیں گے دشمن جو ہے ناکام ہے معصومۂ قم کا مشیر مصطفوی ............Zeya Abbas Haideri............ YouTube Search On Zeya Jalalpuri India