Posts

Showing posts from September, 2021

Nauha Bibi Zainab (sa) || Jaun Kaise Main Watan Aye Mere Beta Sajjad (as) ||

نوحہ سر زندان یہ زینب نے کہا رو رو کر   جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد  غم ہے بھائی کا مرے داغ بہتر دل پر  جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد 1 ہم پہ جو ظلم ہوئے کیسے بتا پائیں گے  جاکے اب اپنے وطن منھ نہ دکھا پائیں گے واحسینا کی صدا ہوگی ہر اک کے لب پر  جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد 2 بھائ کی گود میں اصغر سر مقتل آیا  بانئ شر نے ذرا اس پہ ترس نہ کھایا تیر سہ شعبہ سے مارا گیا ہائے اصغر  جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد  3  نوجواں لال کے سینے پہ لگا تھا نیزہ یاعلی کہہ کے مرے بھائی نے اس کو کھینچا ہائے غربت میں جدا ہوگیا میرا اکبر جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد  4  عصر عاشور ستمگاروں نے وہ ظلم کئے بالیاں کھینچی ردا لوٹی طمانچے مارے میری آنکھوں میں ہےوہ ظلم کا اب تک منظر جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد 5  ہتھکڑی بیڑی میں باندھا گیا بیٹا تم کو  شہر در شہر پھرایا گیا بیٹا ہم کو حشر تک بھول نہ پائونگی یہ ہرگز منظر جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد  6 قید خانے کی اذیت کا بیاں ہو کیونکر خوف سے ر...

Salam & Nauha Bibi Sakina (sa) | Sakina (sa) Ka Yeh Nauha Tha Chalo Ab Ghar Phuphi Amma'n

سکینہ کا یہ نوحہ تھا چلو اب گھر پھوپھی اماں  مجھے زندان میں لگتا بہت ہے ڈر پھوپھی اماں یہ ارماں تھا بناٶنگی اسے دولھا میں ہاتھوں سے  پلٹ کر آیا نا رن سے مرا اکبر پھوپھی اماں ہوئے کربوبلا میں جو ستم سب میں نے دیکھے ہیں  چلا حلقوم پہ بابا کے ہے خنجر پھوپھی اماں سلایا کرتے تھے سینے پہ اپنے مجکھو بابا جاں  مقدر میں ہے اب یہ خاک کا بستر پھوپھی اماں یتیمی ہیں کسے کہتے پتہ مجھکو چلا ہے تب  جلا دامن چھنے کانوں سے جب گوہر پھوپھی اماں برہنہ سر چلی آئی ہوں میں بازارِ کوفہ میں  کہو عمو سے دلوادیں میری چادر پھوپھی اماں کہا عابد نے زینب سے یہ راہ شام میں روکر  سنبھالو گر نا جائے اونٹ سے خواہر پھوپھی اماں رسن میں ہیں بندھے شانے ہمارے اور گلا اسکا  گھٹن سے دم کہیں نا توڑ دے مضطر پھوپھی اماں بڑی حسرت سے تکتی ہے سرِ عباس کو بی بی  طمانچے مارتے ہیں جب یہ اہلِ شر پھوپھی اماں وصیت آخری میں کررہی ہوں یہ ذرا سن لو  ملے پانی تو کردینا لحد کو تر پھوپھی اماں اتر آئی ہے دیکھو پیاس میری ہڈیوں میں اب  مجھے لاکر ذرا دے دو جری کا سر پھوپھی اماں شکایت میں کرونگی ا...