Nauha Bibi Zainab (sa) || Jaun Kaise Main Watan Aye Mere Beta Sajjad (as) ||

نوحہ
سر زندان یہ زینب نے کہا رو رو کر  
جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد 
غم ہے بھائی کا مرے داغ بہتر دل پر 
جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد
1
ہم پہ جو ظلم ہوئے کیسے بتا پائیں گے 
جاکے اب اپنے وطن منھ نہ دکھا پائیں گے
واحسینا کی صدا ہوگی ہر اک کے لب پر 
جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد
2
بھائ کی گود میں اصغر سر مقتل آیا 
بانئ شر نے ذرا اس پہ ترس نہ کھایا
تیر سہ شعبہ سے مارا گیا ہائے اصغر 
جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد 
نوجواں لال کے سینے پہ لگا تھا نیزہ
یاعلی کہہ کے مرے بھائی نے اس کو کھینچا
ہائے غربت میں جدا ہوگیا میرا اکبر
جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد 
عصر عاشور ستمگاروں نے وہ ظلم کئے
بالیاں کھینچی ردا لوٹی طمانچے مارے
میری آنکھوں میں ہےوہ ظلم کا اب تک منظر
جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد
ہتھکڑی بیڑی میں باندھا گیا بیٹا تم کو 
شہر در شہر پھرایا گیا بیٹا ہم کو
حشر تک بھول نہ پائونگی یہ ہرگز منظر
جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد 
6
قید خانے کی اذیت کا بیاں ہو کیونکر
خوف سے روتے ہیں بچے سبھی از خود اٹھکر
یاد تڑپاتی ہے غربت میں وطن کی رہ کر
جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد 
میرے بھائی کی امانت اسی زندان میں ہے
میرا دل اور مری جاں اسی زندان میں ہے 
اس کی فرقت میں مجھے چین ملے گا کیونکر
جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد 
ظلم اس طرح سے بچی پہ روا ہوتا تھا 
رونے پہ شمر طمانچے ہی لگاتا رہتا
ہائے عمو کی صدا دیتی تھی بچی رو کر
جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد
ہو بیاں کیسے اثر حال دل مضطر کا
ثانئ زہرا کا شبیر کی بھی دختر کا
دل پھٹا جاتا ہے پردرد یہ نوحہ سنکر
جائوں کیسے میں وطن اے مرے بیٹا سجاد 
تمام شد
اثر نجفی جلالپوری

.............Zeya Abbas Haideri............
YouTube Search On Zeya Jalalpuri
                             India

Comments

Popular posts from this blog

Nana teri Zainab (sa) lut kay aa gai hai (Salam BiBi Zainab (sa)

Salam Bibi Fatima Zahra (sa) Batool Roti Hain

Nauha Alwida Alwida Aye Ghareeb Alwida