Salam & Nauha Bibi Sakina (sa) | Sakina (sa) Ka Yeh Nauha Tha Chalo Ab Ghar Phuphi Amma'n

سکینہ کا یہ نوحہ تھا چلو اب گھر پھوپھی اماں 
مجھے زندان میں لگتا بہت ہے ڈر پھوپھی اماں

یہ ارماں تھا بناٶنگی اسے دولھا میں ہاتھوں سے 
پلٹ کر آیا نا رن سے مرا اکبر پھوپھی اماں

ہوئے کربوبلا میں جو ستم سب میں نے دیکھے ہیں 
چلا حلقوم پہ بابا کے ہے خنجر پھوپھی اماں

سلایا کرتے تھے سینے پہ اپنے مجکھو بابا جاں 
مقدر میں ہے اب یہ خاک کا بستر پھوپھی اماں

یتیمی ہیں کسے کہتے پتہ مجھکو چلا ہے تب 
جلا دامن چھنے کانوں سے جب گوہر پھوپھی اماں

برہنہ سر چلی آئی ہوں میں بازارِ کوفہ میں 
کہو عمو سے دلوادیں میری چادر پھوپھی اماں

کہا عابد نے زینب سے یہ راہ شام میں روکر 
سنبھالو گر نا جائے اونٹ سے خواہر پھوپھی اماں

رسن میں ہیں بندھے شانے ہمارے اور گلا اسکا 
گھٹن سے دم کہیں نا توڑ دے مضطر پھوپھی اماں

بڑی حسرت سے تکتی ہے سرِ عباس کو بی بی 
طمانچے مارتے ہیں جب یہ اہلِ شر پھوپھی اماں

وصیت آخری میں کررہی ہوں یہ ذرا سن لو 
ملے پانی تو کردینا لحد کو تر پھوپھی اماں

اتر آئی ہے دیکھو پیاس میری ہڈیوں میں اب 
مجھے لاکر ذرا دے دو جری کا سر پھوپھی اماں

شکایت میں کرونگی اپنے عموجان سے مل کر
کہ اب میں جا نا پاٶنگی پلٹ کر گھر پھوپھی اماں

بھلا زندان میں کیسے مجھے یہ نیند آئیگی 
رکھا ہے طشت میں بابا کا میرے سر پھوپھی اماں

قیامت ہو گئی اک روز یہ زندان میں برپا 
سکینہ مر گئی بابا کو رو رو کر پھوپھی اماں

سہارا دو بھتیجے کو کہ اب دشوار ہے چلنا 
چلا ہے دفن کرنے لاشئے خواہر پھوپھی اماں

دعائیں دینگی دادی فاطمہ اسکو بھی جنت سے 
لکھے گا میرے غم کی داستاں پیکر پھوپھی اماں

*(پیکرجلالپوری)*

............Zeya Abbas Haideri..............
YouTube Search On Zeya Jalalpuri
                            India 

Comments

Popular posts from this blog

Nana teri Zainab (sa) lut kay aa gai hai (Salam BiBi Zainab (sa)

Salam Bibi Fatima Zahra (sa) Batool Roti Hain

Nauha Alwida Alwida Aye Ghareeb Alwida