Manqabat Imam Ali Naqi (as) Yeh Jashn Aap Ka Jo Sajaya Ali Naqi (as)
منقبت
یہ جشن آپ کی جو سجایا علی نقیؑپایا دعاۓ فاطمہ زہراؐ علی نقیؑ
دل باغ باغ آج ہے میرا علی نقیؑ
لکھا جو آپ کا یہ قصیدہ علی نقیؑ
سورج یہ چاند تارے چمکتے تو ہیں مگر
لیکر تمہارے در سے اجالا علی نقیؑ
چوکھٹ سے ساٸل آپ کی خالی نہیں گیا
یہ گھر کے آپ کا ہے کرشمہ علی نقیؑ
اسلام کو بچایا ہے دے کر شہادتیں
سارا جہاں ہے آپ کا صدقہ علی نقیؑ
قرآں کی آیتیں بھی ثناء آپ کی ہی کی
اعلیٰ ہے اتنا آپ کا رتبہ علی نقیؑ
بابا امام دادا بھی بیٹا امام ہے
خود ہیں امام دنیا کے مولا علی نقیؑ
سجدوں پہ سجدہ آپ کا کعبہ یوں دیکھ کے
کرتا ہے کعبہ اب ترا سجدہ علی نقیؑ
حسرت ہے مولا دل کی یہ پوری مری کرو
چومے رٸیس اب ترا روضہ علی نقیؑ
Poet: Janab Raees Haider Sahab
MustafaBaad Post Nagpur Jalalpur
Dist.Ambedkar Nagar 224149 UP
............Zeya Abbas Haideri............
YouTube Search On Zeya Jalalpuri
India
ماشا اللہ
ReplyDeleteBahut Shukriya Aap Ka
Delete