Manqabat Maula Hasan (as) || Zahra (sa) Kay Ghar Main Aaj Wiladat Hasan (as) Ki Hai
مصرع طرع
زھرا کے گھر میں آج ولادت حسنؑ کی ہے
🌹🌹🌹🌹786🌹🌹🌹🌹
دل میں جوتیرے شیخ عداوت حسنؑ کی ہے
جنت کو بھول جا کہ یہ جنت حسنؑ کی ہے
ہوتا ہے آیتوں کا مسلسل جہاں نزول
اس نور کے مکاں میں ولادت حسنؑ کی ہے
آئی ہے پھر سے گلشن عمران میں بہار
جسکے ہرایک پھول میں نکہت حسنؑ کی ہے
رہتی ہے اس پہ سایہ فگن رحمت خدا
ضوبار جسکے دل میں محبت حسنؑ کی ہے
یہ آسماں زمیں یہ ستارے یہ مہر و ماہ
ان میں جو روشنی ہے بدولت حسنؑ کی ہے
بھائی کے نام بھائی کا تعویز ہے گواہ
کربوبلا کی جنگ میں شرکت حسنؑ کی ہے
لگتا ہے کہ مصلے پہ کعبہ ہے جلوہ گر
پیشِ خدا کچھ ایسی عبادت حسنؑ کی ہے
ہر کوئی کہہ رہا ہے امامت کو دیکھ کر
حیدر کی طرز پر یہ عدالت حسنؑ کی ہے
تحریر صلح لکھی ہے جو دستاویز پر
نسلے بنی امیہ پہ ضربت حسنؑ کی ہے
جبریل دیکھتے ہی یہ حیرت سے بار بار
قرآنِ مصطفٰی ہے کے صورت حسنؑ کی ہے
کہتے ہیں سبھی دیکھ کے اندازے امامت،
بلکل علیؑ کے جیسی عدالت حسنؑ کی ہے
یہ کہکشاٸیں نور کی بکھری ہیں اس لئے
زھراؐ کے گھر میں آج ولادت حسنؑ کی ہے
مجھ کو مہ صیام کی حاصل ہیں برکتیں
آشرف مری زباں پہ جو مدحت حسنؑ کی ہے
(کلیم آشرف اکبرپوری)
............Zeya Abbas Haideri............
YouTube Search On Zeya Jalalpuri
India
Comments
Post a Comment