Eid e Mubahela (Manqabat)

                  (منقبت)
ہر ایک جھوٹ کا دینے جواب جاتے ہیں 
لو خاندانِ رسالت مآب جاتے ہیں 

حسن حُسین علی فاطمہ رسولِ خدا 
بچانے دینِ خدا کا شباب جاتے ہیں 

یہ حکم رب ہے چلو اپنے خاندان کے ساتھ 
مباہلے کو رسالت مآب جاتے ہیں 

نصاریٰ تیری وکالت کرے گا کوئی نہیں 
خدا کے دیں کے حسیں ماہتاب جاتے ہیں 

جو تیری جھوٹ کی بنیاد پر امارت تھی 
أسے گرانے ابھی بو تراب جاتے ہیں 

تھے اور بھی تو بزرگانِ  دین طیبہ میں 
خدا نے جن کا کیا انتخاب جاتے ہیں 

علی کے در کی فضیلت کی یہ حقیقت ہے 
جو آتے رہتے ہیں لیکر ثواب جاتے ہیں 

گواہی انکی امامت کی دی ہے پتھر نے 
جو ہار جاتے ہیں وہ کامیاب جاتے ہیں
 
نجف کے نام سے کیا جانے کیا عقیدت ہے
ثواب پاتے ہیں اشرف عذاب جاتے ہیں 

کلیم اشرف اکبرپوری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Zeya Abbas Haideri۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
YouTube Search On Zeya Jalalpuri
                           India

Comments

Popular posts from this blog

Nana teri Zainab (sa) lut kay aa gai hai (Salam BiBi Zainab (sa)

Salam Bibi Fatima Zahra (sa) Batool Roti Hain

Nauha Alwida Alwida Aye Ghareeb Alwida