Eid e Ghadeer Manqabat

(عید غدیر منقبت)
جہاں میں عدل نہیں ظلم کی حکومت ہے
" غدیرِ خم کا بیاں وقت کی ضرورت ہے"

امامِ وقت کو پہچان لو غدیر کے دن
یہی جہان کی سب سے بڑی حقیقت ہے

سمجھ لے کاش یہ دنیا غدیر کا خطبہ
اِسے خدا کی طرف سے ابھی بھی مہلت ہے

رسول کیجیے اعلان کبریا نے کہا
فضول اِس کے سوا انبیا کی محنت ہے

رکھے گا شر سے اماں میں خدا کا وعدہ ہے
منافقین کے دل میں جو یہ کُدُورت ہے

بنا نہ پھر سے کوئی اور منبرِ پالان
یہ جانشینِ پیمبر کی بس فضیلت ہے

بتارہی ہے علی سے منافقت تیری
اے شیخ تیری جو اُتری ہوئی یہ صورت ہے

علی کے جو بھی موالی ہیں ہم کو ہیں معلوم
کہ اُن کی خلدِ بریں میں سدا سکونت ہے

علی سے کہہ کے جو بخٍ بدل گئے اُن کے
بھرے ہیں کفر سے دل مسلموں کی صورت

ذرا سی دیر کو بس بیٹھ بزمِ مدحت میں
پتا چلے گا تجھے اِس کی کتنی اُجرت ہے

عبادتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا
اگر جہاں میں کوئی منکرِ ولایت ہے

خدا ہے اُس کا زمیں آسمان اُس کے ہیں 
کہ جس کے دل میں عدوئے علی کی نفرت ہے

نبی نے دھوپ میں عشرت سجادیا منبر
یہ دشمنانِ علی کے لیے عُقُوبت ہے

شاعرِ اہلبیت جناب عشرت حسن رضوی بلگرامی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Zeya Abbas Haideri۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
YouTube Search On Zeya Jalalpuri
                      India 

Comments

Popular posts from this blog

Nana teri Zainab (sa) lut kay aa gai hai (Salam BiBi Zainab (sa)

Salam Bibi Fatima Zahra (sa) Batool Roti Hain

Nauha Alwida Alwida Aye Ghareeb Alwida