Manqabat Imam Moosa Kazim (as)
(منقبت)
ہیں عطاؤں کے خدا حضرتِ موسیٰ کاظم
آپ کی شان جدا حضرتِ موسیٰ کاظم
سب کے سب اہلِ فلک ، شمس و قمر اور نُجُوم
تیرے در کے ہیں گدا حضرتِ موسیٰ کاظم
چُوم کر روضے کو ہر بلبلِ باغِ جنّت
ہوگیا تجھ پہ فدا حضرتِ موسیٰ کاظم
آلِ احمد سے مودّت جو نہیں کچھ بھی نہیں
ہیں وہی نورِ خدا حضرتِ موسیٰ کاظم
ہر بھٹکتے کو ملی منزلِ اقرارِ وِلا
آپ ہیں شاہِ ہُدا حضرتِ موسیٰ کاظم
زورِ باطل نہ رہا پر ہے ابد تک باقی
آپ کا نام سدا حضرتِ موسیٰ کاظم
دہر کے سارے مریضوں کے لیے کافی ہے
آپ کے در کی ہوا حضرتِ موسیٰ کاظم
کیجیے دُور ہر اک مومن و مولائی سے
ہر مَرَض اور وبا حضرتِ موسیٰ کاظم
آپ کی امن کی تبلیغ کو کرتے ہیں سلام
حسنِ سبز قبا حضرتِ موسیٰ کاظم
اک نئی شان نظر آتی ہے "من کُنتُ" کی
جب بھی دیتے ہیں صدا حضرتِ موسیٰ کاظم
اپنے عشرت کو بلالیجیے در پر اپنے
" جانِ محبوبِ خدا حضرتِ موسیٰ کاظم"
شاعرِ اہلبیت جناب عشرت حسن رضوی بلگرامی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔Zeya Abbas Haideri ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
YouTube Search On Zeya Jalalpuri
India
Comments
Post a Comment